دبئی،12اگسٹ(ایجنسی) دبئی پولیس نے جوان سال بیٹی کو باپ نے ڈوبنے سے بچانے سے انکار کر دیا۔ اس واقعے میں ملوث ایک ایشیائی تارک وطن، جس کا نام اور قومیت خفیہ رکھی گئی ہے، کو گرفتار کر لیا ہے۔
مقامی اخبار 'امیریٹس 24-7' نے دبئی پولیس کے عہدیدار احمد بورقیبہ کے حوالے سے اپنی حالیہ اشاعت میں بتایا کہ 'ایک ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے تارک وطن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سمندر کی سیر کو آیا، جہاں اس کے بچے پانی سے لطف اندوز ہونے کے لئے سمندر میں اتر گئے۔ کچھ دیر بعد اس شخص
کی بیس سالہ بیٹی گہرے پانے میں جانے کی وجہ سے غوطے کھانے لگی اور مدد کے لئے پکارنے لگی۔ اس کی چیخ پکار سن کر ساحل سمندر پر تعنیات لائف گارڈ متوجہ ہوئے اور اس کی مدد کو لپکے۔ بورقیبہ کے مطابق ڈوبتی لڑکی کے قوی الجثہ والد نے لائف گارڈ کو اپنی بیٹی کی زندگی بچانے سے طاقت کے زور پر روکا۔ اس کی شدید مزاحمت کے باعث لڑکی کو بچایا نہیں جا سکا۔
پولیس آفیسر کے مطابق ایشیائی باشندے نے غیرت کے نام پر غیر مردوں کو اپنی بیٹی کو ڈوبنے سے بچانے نہیں دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ میں نے بیٹی کی موت کو کسی اجنبی کے ہاتھوں زندگی بچانے پر ترجیح دیا۔